یومِ پاکستان: اسحاق ڈار کا قوم کے نام پیغام، اتحاد و استقامت پر زور

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ پاکستان کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں 1940 کی قراردادِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دن ہمارے اسلاف کی بے مثال جدوجہد، بصیرت اور قربانیوں کا مظہر ہے، جن کی کاوشوں سے پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، عزمِ نو کا اعادہ

انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر معمولی استقامت اور عزم کے ساتھ تحریکِ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم آج اپنا قومی دن ایک ایسے وقت میں منا رہی ہے جب خطہ مختلف تنازعات اور کشیدگی کا شکار ہے، جس کے معاشی اور سیاسی اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت کے کفایتی اقدامات اور قوم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی بدولت پاکستان ان چیلنجز پر قابو پا لے گا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، یوم پاکستان پر صدر زرداری کا پیغام

وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس مقصد کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوان عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ان کی جدوجہد کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اسحاق ڈار نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی محنت، لگن اور حب الوطنی کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں