برطانیہ: سنہ 1940 کی دہائی کا کھلونا ساحل سے برآمد

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے علاقے کورن وال میں ساحل کی صفائی کے دوران تقریباً 80 سال پرانا ایک پلاسٹک کا کھلونا دریافت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 برس پرانا کراچی کا قدیم اور منفرد پولیس اسٹیشن

یہ سبز رنگ کا شیر کا مجسمہ 14 سالہ لڑکی لیلیٰ کو اس وقت ملا جب وہ شمالی کورن وال کے ساحل سے جمع کیے گئے کچرے کو الگ کر رہی تھی۔ لیلیٰ بیچ گارجین نامی ادارے کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی تھی جو اس کے ڈیوک آف ایڈنبرا ایوارڈ کا حصہ تھا۔

لیلیٰ کے مطابق ابتدا میں انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا چیز ہے لیکن تحقیق کے بعد پتا چلا کہ یہ ایک بورڈ گیم کا حصہ ہے جس کا نام ’لائن اینڈ دی ماؤس‘ ہے جو آخری بار سنہ 1946 میں تیار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: مصر میں ڈوبا ہوا قدیم شہر دریافت، غوطہ خوروں کو سمندر کی تہہ سے کیا چیزیں ملیں؟

بیچ گارجین سے تعلق رکھنے والے اینڈریو وِٹل نے بتایا کہ یہ ان کے گروپ کی جانب سے ملنے والی اب تک کی سب سے پرانی چیز ہے۔ ان کے مطابق ایسی پرانی اشیا کی دریافت سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ پلاسٹک کتنے طویل عرصے تک ماحول میں موجود رہ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس شیر کے مجسمے کو ان کے بیچ کلیننگ میوزیم میں رکھا جائے گا جہاں صفائی کے دوران ملنے والی دلچسپ اشیا کا بڑا ذخیرہ جمع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

یہ کھلونا شمالی کورن وال کے مختلف ساحلوں سے جمع کیے گئے کچرے کو چھانٹتے وقت دریافت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘