گلگت کے شہریوں نے 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر ایوان صدر میں پروقار تقریب، پاک فوج کے دستوں کی سلامی
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اس موقعے پر تقاریب، ریلیاں اور جلوس منعقد کیے گئے جن میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
شہریوں نے کہا کہ ہم یومِ پاکستان بہت جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور پاکستان ہے تو ہم ہیں اور اس کے لیے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔
مزید پڑھیے: یوم پاکستان اسپیشل وی چیلنج : مشکل سوالات پر عوامی رد عمل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک بے شمار قربانیوں کے عوض ملا ہے اور کراچی سے گلگت تک ہر دل اپنے وطن کے لیے دھڑکتا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گلگت و بلتستان کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، یوم پاکستان پر صدر زرداری کا پیغام
اس موقعے پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے جس سے یومِ پاکستان کی اہمیت اور حب الوطنی کے جذبات نمایاں ہوئے۔













