عید کے لباس پر تنقید کے بعد علی ظفر نے قوم سے ’معافی‘ مانگ لی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ یہ سنگین غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور عید کے موقع پر روایتی اجرک اور دھوتی میں پودوں کو پانی دینے کا نہایت سنجیدہ فعل انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حالیہ دنوں میں سب کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے انتہائی اہم قومی اور عالمی مسئلے میں سے ایک رہا ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ دوبارہ یہ غلطی نہ دہراؤں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

واضح رہے کہ علی ظفر نے عید کے موقع پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گلابی اور پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ دھوتی پہن کر پودوں کو پانی دیتے ہوئے نظر آئے۔ تاہم ان کا یہ منفرد لباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا۔

اسی دوران دیگر تصاویر میں علی ظفر اپنی اہلیہ کے ساتھ میچنگ سوٹ میں نظر آئے جس پر ایک بار پھر صارفین نے تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض نے کہا کہ لباس لڑکیوں کے طرز کے لگ رہا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ نے بنیان کیوں نہیں پہنی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp