عالمی حالات سے سبق: شمالی کوریا کا ایٹمی قوت مزید بڑھانے کا عزم

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیار ترک نہیں کرے گا اور وہ اپنی ناقابل واپسی ایٹمی حیثیت کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا انتخابات: کم جونگ اُن 99.93 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے جنوبی کوریا کو سب سے بڑی دشمن ریاست قرار دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

کم جونگ اُن نے پیر کے روز سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری صلاحیت کو مزید وسعت دے گا اور دشمن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین بھی اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ دفاعی جوہری قوت کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے امریکا پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ دنیا بھر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے بارے میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اسے باضابطہ طور پر سب سے دشمن ریاست قرار دے گا اور اس کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو اس کا بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے بغیر کسی شرط کے مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی تاہم شمالی کوریا نے ان کوششوں کو نظر انداز کر دیا۔

ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کے پاس پہلے ہی درجنوں جوہری وار ہیڈز موجود ہیں اور وہ مزید بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس نے جدید بیلسٹک میزائل سسٹمز بھی تیار کیے ہیں جو کم وقت میں لانچ کیے جا سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی حالات شمالی کوریا کو اپنی جوہری پالیسی مزید مضبوط کرنے کی طرف لے جا رہی ہے کیونکہ اس کے نزدیک موجودہ دور میں سلامتی کی سب سے بڑی ضمانت جوہری ہتھیار ہی ہیں۔

کم جونگ اُن نے اپنی تقریر میں دفاعی اخراجات بڑھانے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ سنہ 2026 کے بجٹ کا تقریباً 15.8 فیصد دفاع پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کو نئے سال کا تحفہ

علاوہ ازیں انہوں نے ایک باقاعدہ پولیس نظام قائم کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تاکہ داخلی سلامتی اور سماجی استحکام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!