عید کے دنوں میں پاکستان ریلوے نے کتنی آمدنی حاصل کی؟

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عید کے 3 دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے جو ادارے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کایا پلٹنے کا فیصلہ، وزیراعظم کا منافع بخش ادارہ بنانے کی ہدایت

ریلوے ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن آمدن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے کل 1 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی ہے۔

ریکارڈ آمدنی مثبت پالیسیوں کا حصہ ہے، حنیف عباسی

دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ ریکارڈ آمدن ریلوے کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر ریلوے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک کی فراہمی مسافروں کا حق ہے جس پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیے: تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ اگلے 3 سال کے اندر کراچی سے روہڑی ٹریک کو مکمل اپ گریڈ کیا جائے گا جس سے سفر کی رفتار اور سہولت دونوں میں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسکولز کب کھلیں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ