’پیٹرول چاہیے تو یہاں آجائیں‘، بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاروں پر پاکستانیوں کے تبصرے

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے کئی شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں اور کئی جگہوں پر ’نو اسٹاک‘ کے بورڈز بھی لگائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت بھی شہری بڑی تعداد میں پٹرول پمپس پہنچ گئے جس کے باعث کچھ پمپس کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں بھارتی شہری متعدد پٹرول پمپس پر پیٹرول کے لیے جمع ہیں۔

شہری اس بات پر بےچین ہیں کہ آیا پٹرول کی واقعی کمی ہے یا یہ صرف افواہوں کی بنیاد پر رش ہے جبکہ متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ اسٹاک میں کوئی مسئلہ نہیں اور صورتحال افواہوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مدھیہ پردیش اور گجرات کے سورت سمیت کئی اضلاع سے پٹرول کی قلت اور لمبی قطاروں کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ کیا یہ واقعی پیٹرول کی کمی ہے یا یہ رش صرف ایک افواہ کی وجہ سے ہے؟

ایک بھارتی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص نے ممکنہ تیل کے بحران کے پیش نظر پٹرول کو پانی کے ٹینک میں ذخیرہ کر لیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھارت پیٹرول کے بحران یا لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہا ہے؟

کئی پاکستانی صارفین نے انڈیا کی صورتحال کا موازنہ پاکستان سے کیا اور کہا کہ پاکستان آ جائیں یہاں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ پاکستان میں میرے گاؤں آ جائیں میں آپ کے لیے پیٹرول کا بندوبست کر دوں گا۔

کئی بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے بعد بھارت کی خام تیل کی 40 فیصد درآمدات متاثر ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp