وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی، جس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل بھی شریک تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان حکومت نیشنل ڈیجیٹل پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اصلاحات کا آغاز کردیا ہے۔
کرپشن کے خاتمے کے اقدامات
میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اے آئی کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کی تقرری کی جا رہی ہے، جس سے کمیشن کے نام پر کرپشن کے تمام امکانات ختم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ خزانہ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کے تمام راستے بند ہوں گے۔














