وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی سمیت مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عالمی بحران میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات، پاکستان نے 40 فوڈ آئٹمز بھجوانے کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے خلیج کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے جنگ کے تناظر میں پاکستان کو درپیش ممکنہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔
وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مشکل حالات میں وفاقی حکومت کی پالیسی کی صحیح سمت متعین کرنے میں وزیراعظم کی حکمت عملی اور اقدامات کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سفارتی پیشکش خوش آئند، امریکا اور ایران مذاکرات کی طرف آئیں، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔














