ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف بیانیے پر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شوکت نواز میر نے مقامی سطح پر ایک اجتماع میں ریاست اور اس کے محکموں کے خلاف ایسے سوالات اٹھائے جو عالمی سطح پر پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں ثالثی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازش سے ہم آہنگ ہیں۔

ایسے وقت میں جب پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھارتی بیانیہ کو تقویت دینے کی کوشش میں سامنے آئے۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک کا ردعمل

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی، جو خود کو آزادکشمیر میں عوام کی نمائندہ جماعت کہلاتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خواتین جنہیں بھارتی عدالت نے سزائیں سنائی ہیں، ان کے حوالے سے خاموش ہے، لیکن پاکستان کی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے بیانات دینے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شوکت نواز میر کے بیانات بھارتی میڈیا کے مؤقف کے عین مطابق ہیں، اور وہ پاکستانی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی زبان بول رہے ہیں۔

کشمیری خواتین کے حق میں خاموشی

ڈاکٹر فرحان ورک نے نشاندہی کی کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی قید خواتین جیسے آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ کے حق میں آواز بلند نہیں کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے بیانات دے دیے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مؤقف پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ 2 سال اور 6 ماہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بیانیہ پیش نہیں کیا، لیکن پاکستان کے خلاف بیانیہ پیش کرنے میں پیش پیش رہی۔ کشمیر کی مقبول سیاسی جماعت ہونے کے دعوے کے باوجود یہ تنظیم بھارتی مظالم کے خلاف کھل کر مؤقف نہیں رکھتی۔

ڈاکٹر فرحان ورک نے کہا کہ یہ صورتحال تشویشناک ہے اور امید ہے کہ آزادکشمیر و مقبوضہ کشمیر کے دوست، بشمول آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے تاکہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟