عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر بیماریوں سے متعلق سوالنامہ جاری، جواب کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے منتخب ہونے والے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ڈیجیٹل طبی ریکارڈ کی فراہمی لازمی قرار دیتے ہوئے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق حج کے دوران شدید جسمانی مشقت اور ہنگامی حالات میں عازمین کو فوری اور درست طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق یہ ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام عازمین کو اگلے 36 گھنٹوں، یعنی بروز جمعہ تک اپنی صحت سے متعلق تفصیلات ایپ کے ذریعے درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ سوالنامہ عازمینِ حج کو طبی سہولیات کی مربوط فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سوالنامے میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، گٹھیا، تھائرائیڈ، دمہ اور امراضِ قلب سمیت دائمی بیماریوں کا اندراج کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طبی عملہ عازمِ حج کی طبی ہسٹری سے آگاہ ہو۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیماری موجود ہونے کی صورت میں YES اور بیماری نہ ہونے کی صورت میں NO کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

ترجمان کے مطابق پاک حج ایپ کو مکمل ون ونڈو آپریشن پورٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں حج ویزہ کے حصول اور پرنٹ کرنے کا براہِ راست لنک بھی فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ عازمین اپنی پروازوں کا شیڈول اور وقت بھی ایپ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار نئی معلومات اور ہدایات ایپ میں شامل کی جا رہی ہیں۔ عازمینِ حج کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ سے مسلسل منسلک رہیں اور جمعہ تک اپنا طبی پروفائل لازمی مکمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد پہنچ گئے، کوہالہ پل پر پرتپاک استقبال

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

ڈیپ سیک کی نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش، مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ

دہشتگرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا : سرفراز بگٹی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم