وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، حج انتظامات کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں حج انتظامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا 20 سال بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کن شعبوں پر توجہ دی جائے گی؟

ملاقات میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان بھی شریک تھے، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مذہبی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان حجاج کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور حکومت حج و عمرہ انتظامات میں مزید بہتری کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر بیماریوں سے متعلق سوالنامہ جاری، جواب کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ حج سے متعلق تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہے اور باہمی تعاون کے ذریعے حجاج کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں