’بلوچستان امن چاہتا ہے‘، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا افغان حکومت کو سخت پیغام

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امن و ترقی کو صوبے کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے دہشتگردی، تعلیم اور حکومتی اصلاحات پر اہم مؤقف پیش کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں اور حکومت صوبے میں امن و خوشحالی کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے اور اسکول کھلنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

 افغان حکومت کو پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 40 برسوں تک افغان عوام کی خدمت کی، تاہم اس کا مثبت جواب نہیں ملا۔
انہوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی نہ کی جائے اور تشدد کا راستہ ترک کیا جائے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ امن قائم رکھا جا سکے۔

 دوٹوک مؤقف

انہوں نے واضح کیا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا، ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے اور وہ صوبے کے ہر کونے کا دورہ کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سرکاری اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا تاکہ گورننس کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp