راولپنڈی: اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود افغان طالبان کی سرپرستی میں کابل کے انتہائی محفوظ علاقے میں چھپا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہسود ایک کثیر المنزلہ عمارت میں مقیم ہیں جو کابل کے گرین زون یا سفارتی اینکلیو میں واقع ہے، جہاں اہم سرکاری دفاتر اور غیر ملکی مشنز موجود ہیں۔ یہ علاقہ افغان دارالحکومت کے سب سے محفوظ مقامات میں شمار ہوتا ہے۔
عمارت میں موجود دیگر افراد کو مبینہ طور پر ’ہیومن شیلڈ‘ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے تاکہ نور ولی محسود کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کسی ممکنہ ہدفی آپریشن سے بچاؤ ممکن ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
سیکیورٹی اہلکاروں نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افغان طالبان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کی واضح دلیل ہے اور اس سے خطے میں بدامنی کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔














