ایران ڈیل کے لیے تیار، ہماری ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شاندار کارکردگی دکھائی، اب ایران ڈیل کے لیے تیار ہے، جس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز میں پاکستانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا۔ موجودہ اقدامات کے ذریعے ایرانی رجیم کے خطرات ختم کیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر وہ امریکا کے صدر نہ ہوتے تو ملک آج موجود نہ ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں کو ملک سے نکالا گیا۔

انہوں نے ماضی کے دور میں امریکا میں داخل ہونے والے خطرناک افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہے جو جرائم میں ملوث ہوں۔

ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ اسے آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا اور کہا کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے بارے میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا، اور اگر وہ زندہ بھی ہیں تو خراب حالات میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کلیدی کردار، چین کا اعتراف

پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران 9 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوا کر میں نے 30 سے 50 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب