نسیم شاہ کی مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، علی ترین کرکٹر کے حق میں بول پڑے

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کہا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموماً ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس خود وقت نہیں ہوتا، حتیٰ کہ میچ کے دوران بھی ٹوئٹس جاری رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ: فیاض چوہان نے کرکٹر کی تعریف پر فواد چوہدری پر تنقید کے تیر برسا دیے

لاہور ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے نسیم شاہ کے حالیہ بیان کو سوشل میڈیا بلنڈر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسے اسی سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے شائقین کے لیے جلد اچھی خبر آنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اسٹیڈیمز میں کرکٹ شائقین کی واپسی جلد شروع ہو جائے گی۔

علی ترین نے واضح کیا کہ وہ ملتان سلطانز کی جیت کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے، تاہم بغیر شائقین کے کھیل کا مزہ نہیں آتا۔ انہوں نے گوہر شاہ کو محدود وقت میں مضبوط ٹیم بنانے پر بھی سراہا۔

علی ترین نے پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بغیر اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کے کسی بھی کھیل کا ایونٹ مکمل کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم مالک کی نہیں بلکہ فینز کی ہوتی ہے اور مالک صرف ٹیم کا نگہبان ہوتا ہے۔

ان کے مطابق پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا ابتدائی 5 فرنچائزز کو جاتا ہے کیونکہ ابتدا میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ لیگ کامیاب ہوگی۔

علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ایونٹ ہے جسے پورا پاکستان دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ: فیاض چوہان نے کرکٹر کی تعریف پر فواد چوہدری پر تنقید کے تیر برسا دیے

واضح رہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مریم نواز کی شرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو ملکہ جیسا پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد کہا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، تاہم پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم