سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسلام آباد میں مصروفیات، اسحاق ڈار سے اہم ملاقات

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اپنے سرکاری دورے کے دوران وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر جامع مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ اس دورے پر پاکستان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پہنچے ہیں اور وہ اہم سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چہار فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں علاقائی کشیدگی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کی صدارت اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی کے دوران اہم سفارتی کردار، پاکستان خطے میں اہم ملک کے طور پر ابھرنے لگا

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر قریبی رابطہ مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور مؤثر سفارت کاری کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری (مشرق وسطیٰ) سید احمد معروف نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا تھا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا