بنگلہ دیش کا پولیس اصلاحات کے لیے فرانس سے تعاون کا مطالبہ

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس اصلاحات اور صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے فرانس سے تعاون طلب کر لیا۔ یہ بات انہوں نے ڈھاکہ میں فرانسیسی سفیر ژاں مارک سیرے-شارلے سے ملاقات کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی جنگی جرائم ٹریبونل میں 2 ریٹائرڈ جرنیلوں کی گرفتاری ظاہر کرنے کی استدعا

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی اور ان کی کارکردگی میں بہتری ہے، جس کے لیے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی، ہجوم پر قابو پانے، فرانزک تعاون، باہمی قانونی معاونت اور ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کی تنظیم نو سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اصلاحات ایک سنجیدہ عمل ہے جس میں وقت درکار ہوگا، تاہم حکومت ایک عوام دوست پولیس فورس کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق موجودہ حکومت کے دوران ہجوم کے تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے اور ایسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 کسان جاں بحق، 6 زخمی

فرانسیسی سفیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ فرانزک لیبارٹری کی استعداد بڑھانے میں پہلے سے کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟