پاکستان سپر لیگ 11 کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا دیا گیا ہدف 19.3 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40رنز سے شکست دے دی
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ فخر زمان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نعیم 13 رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
حسیب اللہ خان نے 28 رنز اور سکندر رضا نے 19 رنز اسکور کیے، لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی کنگز کی جانب سے باؤلنگ میں ایڈم زمپا اور میر حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی، حسن علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم آخری 5 اوورز میں صرف 20 رنز بنا سکی اور 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، جس کے باعث مجموعی اسکور 128 تک محدود رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں ہوا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر جلد آؤٹ ہوگئے تاہم محمد وسیم نے 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ سعد بیگ نے 19 جبکہ معین علی نے 18 رنز بنا کر اہم شراکت قائم کی۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کو آخری اوورز تک دلچسپ بنائے رکھا، مگر آخری لمحات میں عباس آفریدی نے صرف 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر میچ کراچی کنگز کے نام کر دیا۔














