عالمی یومِ زیرو ویسٹ: صدر زرداری کا خوراک کے ضیاع میں کمی پر زور، قومی سطح پر اقدامات کی ضرورت

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں خوراک کے ضیاع کو سنگین قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس میں کمی کو ہر سطح پر عملی ترجیح بنانے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر کل عراق روانہ ہوں گے

صدر مملکت نے کہا کہ امسال عالمی یومِ زیرو ویسٹ کی توجہ خوراک کے ضیاع پر مرکوز ہے، جو عام شہری کی روزمرہ زندگی سے جڑا ایک اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ منڈی تک پہنچنے سے پہلے خوراک کا خراب ہو جانا اور ناقص ذخیرہ کاری کے باعث فصلوں کا ضائع ہونا بڑے چیلنجز ہیں، جن پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبات میں بچ جانے والی خوراک کو ضائع کرنا وسائل کا ضیاع ہے، کیونکہ خوراک کے ساتھ پانی، زمین اور توانائی بھی ضائع ہوتی ہے۔ مزید برآں، لینڈفل میں جانے والی خوراک ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرتی ہے اور اس کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے بھی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ایک زرعی معیشت ہونے کے ناتے پاکستان کو بعد از برداشت نقصانات کم کرنے، بہتر کولڈ چین اور اسٹوریج سسٹم اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اضافی خوراک مستحق افراد تک پہنچانے، سرکاری اداروں کی جانب سے عملی مثال قائم کرنے اور کاروباری اداروں کو ذمہ دارانہ منصوبہ بندی اختیار کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھریلو سطح پر محتاط خریداری اور درست ذخیرہ کاری کو یقینی بنائیں۔ صدر مملکت کے مطابق خوراک کے ضیاع میں کمی ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جس سے نہ صرف غذائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ ماحول پر دباؤ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز