نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم سفارتی تقریب کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تاہم انہوں نے دن بھر اپنی سرکاری ذمہ داریاں جاری رکھیں جس پر حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہے۔
فل ویڈیو، اسحاق ڈار گرنے کے بعد کھڑے ہوئے، بال ٹھیک کئے اور مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا، Stay strong، گرتے ہیں شہ سوار ہی میدان جنگ میں۔۔!! pic.twitter.com/06kcbaxRQ7
— Khurram Iqbal (@khurram143) March 29, 2026
دوسری جانب پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا جا رہا ہے کہ اس نے ریٹنگ کے لیے واقعے کو بار بار نشر کرنے سے گریز کیا اور خبروں کا مرکز مذاکرات اور سفارتی اجلاس کو رکھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ عمل قابل تعریف ہے اور میڈیا کے اس ذمہ دار رویے کی تعریف کی جانی چاہیے کیونکہ یہ دن پاکستان کے لیے اہم تھا اور عالمی نظریں ملک پر مرکوز تھیں۔
مقدس فاطمہ لکھتی ہیں کہ کل کے واقعے میں میڈیا نے ریٹنگ کے بجائے ذمہ داری کو ترجیح دی، اسحاق ڈار کے گرنے کو بار بار نشر نہ کرنا واقعی سراہنے کے قابل ہے۔
کل کے واقعے میں میڈیا نے ریٹنگ کے بجائے ذمہ داری کو ترجیح دی، اسحاق ڈار کے گرنے کو بار بار نشر نہ کرنا واقعی سراہنے کے قابل ہے۔
— Muqadus Fatima (@muqadus80600) March 30, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی میڈیا پر بہت تنقید کرتے ہیں مگر یہی میڈیا اس حوالے سے قابل تعریف ہے کہ کل جب اسحاق ڈار کے گرنے کا واقعہ ہوا تو میڈیا نے اسے ریٹنگ کے لیے بار بار نہیں چلایا۔ یہ عمل قابل تعریف ہے۔
ہم پاکستانی میڈیا پر بہت تنقید کرتے ہیں مگر یہی میڈیا اس حوالے سے قابل تعریف ہے کہ کل جب اسحاق ڈار کے گرنے کا واقعہ ہوا تو میڈیا نے اسے ریٹنگ کے لیے بار بار نہیں چلایا۔ یہ عمل قابل تعریف ہے۔@alimdar82 @AmirSaeedAbbasi
— Media Talk (@mediatalk922) March 30, 2026
میرب جاوید کہتی ہیں کہ پاکستانی میڈیا نے کل اسحاق ڈار کے گرنے والے واقعہ پر سنجیدگی دکھائی اور اسے بار بار دکھانے سے گریز کیا۔ اس طرح کی پیشہ ورانہ رپورٹنگ کی تعریف کی جانی چاہیے۔
پاکستانی میڈیا نے کل اسحاق ڈار کے گرنے والے واقعہ پر سنجیدگی دکھائی اور اسے بار بار دکھانے سے گریز کیا۔ اس طرح کی پیشہ ورانہ رپورٹنگ کی تعریف کی جانی چاہیے۔
— Meerabjaved (@meerab_jav63991) March 30, 2026
نائب وزیراعظم کے بیٹے علی ڈار نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسحاق ڈار صاحب نے آج مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز الحمدللہ احسن طریقے سے مکمل کیں۔
اسحاق ڈار صاحب نے آج مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز الحمدللہ احسن طریقے سے مکمل کیں۔ تقریباً 9 بجے آفیشل سٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لئے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر…
— Ali Dar (@alimdar82) March 29, 2026
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً نو بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لیے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر طبی معائنہ کروایا۔ ان کے ایکسرے الحمدللہ مجموعی طور پر ٹھیک ہیں۔ کندھے میں ایک ہیئر لائین فریکچر ہے۔ اگلے چند روز ان کی درد کو دوائیوں اور دیگر احتیاطی اقدامات کے ذریعے مینج کیا جائے گا














