پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3900 روپے اضافے کے بعد 4,75,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3,343 روپے اضافے کے بعد 4,08,060 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 374,068 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4,532 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














