مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو صرف صدر ٹرمپ ہی روک سکتے ہیں، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی روک سکتے ہیں، اگر جنگ نہ رکی تو تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہیں۔

قاہرہ میں منعقدہ مصر انرجی شو 2026 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہاکہ میں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ ہمارے خطے میں جنگ کو آپ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان: ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کی تشویش کا حوالہ دیا کہ تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے اور یہ کوئی مبالغہ نہیں۔

مصر طویل عرصے سے امریکی فوجی امداد اور خلیجی ممالک کی حمایت حاصل کرتا رہا ہے، عرب ریاستوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کر چکا ہے اور وسیع علاقائی جنگ سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اہم بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے آبنائے ہرمز کی بندش اور علاقائی توانائی تنصیبات پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے ورچوئل خطاب میں کہاکہ ایرانی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ توانائی کی تنصیبات کے خلاف ایرانی دھمکیاں اور آبنائے ہرمز کی بندش نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی توانائی کے لیے براہ راست خطرہ بھی ہے۔

خلیج تعاون کونسل جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین شامل ہیں، کو ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے ایک اہم بحری راستہ متاثر ہوا ہے جہاں سے ماضی میں دنیا کا قریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان بھی سفارتی کردار ادا کررہا ہے، اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد آئے، جہاں اعلیٰ سطح مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کی پاکستان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت ہو رہی ہے، اسحاق ڈار

اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور ان میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم ممکنہ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

انہوں نے یہ بات فنانشل ٹائمز سے ایک انٹرویو میں کہی، تاہم ممکنہ معاہدے یا جنگ بندی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘