پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رواں برس عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو متوقع ہے اور امکان ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات دی جائیں۔ تعطیلات ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ملازمین بدھ سے اتوار تک لگاتار آرام کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کی پہلی رات 17 یا 18 مئی کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر عید الاضحیٰ 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کراچی کے نارتھ بائی پاس اور لاہور کے شاہپور کانجرا میں بیوپاری قربانی کے جانور لانا شروع کر چکے ہیں۔

اس سال مویشیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ چارہ اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان