پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پہلے چار دنوں میں پیش آنے والے واقعات نے پوری توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ یہ وہ آغاز نہیں تھا جس کی شائقین کو توقع تھی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی نیا تنازع، نیا موڑ اور نئی خبر سامنے آتی رہی جس نے لیگ پر سوالات کھڑے کر دیے۔
لیگ کا آغاز ہی غیر معمولی انداز میں ہوا، نہ روایتی افتتاحی تقریب، نہ ویسا ہجوم جو پی ایس ایل کی پہچان رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنک بال کا استعمال ایک نئی بحث چھیڑ گیا جس نے ماہرین اور شائقین کو مختلف آراء دینے پر مجبور کر دیا۔
Blockbuster PSL 11 So far
1 No Crowd
2 No Opening Ceremony
3 Pink Ball
4 Naseem tweet
5 Security protocols
6 Ball Tempering
7 Naseem Fined by PCB
8 Shaheen Fined by LQ
9 Hasan Ali fined by PCB
10 LQ Penalized for 5 Runs
11 Fakhar waiting for the verdictAll in just… pic.twitter.com/adg4zP26P9
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) March 30, 2026
کھلاڑیوں سے متعلق معاملات بھی سرخیوں میں رہے۔ نسیم شاہ کے ایک ٹویٹ نے بحث چھیڑی اور معاملہ یہاں تک پہنچا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جرمانہ عائد کرنا پڑا۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کی جانب سے جبکہ حسن علی کو پی سی بی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنالٹی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بال ٹیمپرنگ جیسے سنگین معاملے نے بھی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ادھر فخر زمان کے کیس کا فیصلہ تاحال زیرِ التوا ہے جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا ڈرامہ براڈکاسٹرز نے کیا، سابق کپتان راشد لطیف کے اہم دعوے
صرف چار دنوں کے اندر پیش آنے والے یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پی ایس ایل 11 کا سیزن نہایت ہنگامہ خیز ثابت ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ڈرامائی پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔














