بھارت کی خفیہ چال بے نقاب، پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا انکشاف

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، جس کے لیے سرحد عبور کرنے کے بعد گرفتار ہونے والے پاکستانی شہریوں کو استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی کسی بھی کارروائی کا مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا اور پاکستان کے خلاف ایک نیا بیانیہ تشکیل دینا ہو سکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق درجنوں پاکستانی شہری، جن میں کشمیری بھی شامل ہیں، اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہیں ایک منظم منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی منتقلی ممکنہ طور پر کسی فالس فلیگ کارروائی کے لیے کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارت کی حالیہ سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عالمی توجہ کو پاکستان سے ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کو بھی مزید بڑھا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے بغیر شواہد پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان مختصر فوجی کشیدگی پیدا ہوئی۔ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں بھارت نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور ردعمل دیا اور بھارت کے کئی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد 10 مئی کو امریکی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوسکی۔

اس سے قبل 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں ہونے والے حملے میں 40 سے زائد بھارتی نیم فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

اس واقعے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی تھی جب بھارت نے بالاکوٹ میں حملے کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستان نے بے بنیاد قرار دیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی فضائی افواج آمنے سامنے آئیں، اور پاکستان نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جبکہ پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا، جنہیں بعد ازاں خیر سگالی کے جذبے کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟