پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے فضائی سروس 6 سال کے طویل تعطل کے بعد بحال کر دی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
Direct PIA flights to London are back!
Great to join the Pakistan International Airlines team for this exciting occasion.Now operational from both Lahore and Islamabad, this strengthens the remarkable people-to-people ties and the living bridge between our nations. pic.twitter.com/NsMETy6Gkx
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) March 31, 2026
اس خوشی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ٹیم کے ساتھ شامل ہونا بہت باعثِ مسرت ہے۔
اب لاہور اور اسلام آباد دونوں سے یہ سروس فعال ہے، جو ہمارے ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال، فرسٹ آفیسر فرح حسین کی لندن سے لاہور تاریخی پرواز
خیال رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کے ایئربس اے 320 طیارے کے حادثے کے بعد قومی ایئرلائن پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازیں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
اس واقعے میں تقریباً 100 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس وقت کے وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے 262 پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے معطل کیا تھا۔
یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی نومبر 2024 میں ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔














