6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال، فرسٹ آفیسر فرح حسین کی لندن سے لاہور تاریخی پرواز

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے فضائی سروس چھ سال کے طویل تعطل کے بعد بحال کر دی گئی۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔

جبکہ فرسٹ آفیسر فرح حسین نے لندن سے لاہور کی پرواز آپریٹ کی، جو چھ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا۔

پرواز کی آمد پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے مسافروں اور عملے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔

مسافروں نے براہ راست پروازوں کی بحالی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ایئرلائن مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز لندن ہیتھرو  ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبال کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہوئی تو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کو الوداع کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اورسیکرٹری دفاع نےبھی شرکت کی۔

 افتتاحی پرواز کی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ

واضح رہے کہ پی آئی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘