ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم کی درخواست مسترد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث مزید گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کے حوالے سے کوئی حکم جاری کیا گیا ہے تو اسے پیر تک پیش کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا