ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد عالمی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد عالمی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں 100 انڈیکس 7,461 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 156,204 پر پہنچ گیا، جبکہ KSE-30 انڈیکس 2,390 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47,422 پر بند ہوا۔

30 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 5.02 فیصد اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد حصص بازار میں کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا اور دوبارہ ایک بج کر 9 منٹ پر کھولا گیا۔

مزید پڑھیں: شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا تیزی سے آغاز، وجوہات کیا ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے اثرات عالمی مارکیٹس پر بھی نظر آئے، جہاں گزشتہ روز نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا ڈاؤ جونز 2.49 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

ایشیا کی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جاپان کے نکئی میں 9 فیصد اضافہ، جبکہ ہانگ سینگ، نفٹی ففٹی اور یورپی مارکیٹس میں بھی مارکیٹیں بڑھتی ہوئی نظر آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟