امریکا کی ایوارڈ یافتہ صحافی شیلی کِٹلسن بغداد سے اغوا، عراقی وزارت داخلہ کی تصدیق

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کے شہر بغداد میں امریکا کی ایوارڈ یافتہ فری لانس صحافی شیلی کِٹلسن کو منگل کے روز نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، جس کی تصدیق عراقی وزارتِ داخلہ نے کر دی ہے، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کی گاڑی کا تعاقب کیا، جو الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اغوا میں دو گاڑیاں استعمال ہوئیں، جن میں سے ایک صحافی کو لے کر جنوبی سمت فرار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عراق میں امریکی فضائیہ کے طیارہ حادثے میں ہلاک 6 اہلکاروں کی شناخت جاری

عرب میڈیا کے ایک چینل کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں مسلح افراد کو ایک مصروف سڑک پر ان کی گاڑی روک کر انہیں زبردستی باہر نکالتے اور ساتھ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم اس ویڈیو کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

یہ واضح نہیں کہ یہ اغوا جاری امریکا-اسرائیل اور ایران کشیدگی سے جڑا ہوا ہے یا نہیں، تاہم ایران کی حمایت یافتہ تنظیمیں ماضی میں عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عراق: ایرانی فورسز کی کردوں کے خلاف کارروائی، کیمپ تباہ

امریکی سفارتخانے کی جانب سے پہلے ہی اپنے شہریوں کو اغوا کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے عراق چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی 2023 میں پرنسٹن یونیورسٹی کی گریجویٹ الزبتھ تسورکوف کو بغداد سے اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ایران سے منسلک عراقی ملیشیا ‘کتائب حزب اللہ’ نے اغوا کیا تھا۔ شیلی کِٹلسن کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘