الیکشن کمیشن: انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 4 سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر نوٹس جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انتخابات نہ کروانے کے کیس کی سماعت بھی اسی دن رکھی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اسی طرح پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک کے انتخابات کے کیس پر بھی کارروائی کی جائے گی اور چاروں جماعتوں کے خلاف سماعت بیک وقت 7 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اسی بنیاد پر گزشتہ عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں