پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا، عمران خان سے ملاقاتیں روکنا مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر

پارٹی آئین کے جائزہ کے لیے قائم کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔

کمیٹی کو پارٹی آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممکنہ اعتراضات سے دور رہنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پارٹی آئین میں ضروری اصلاحات کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی آئین پر جائزہ 10 روز میں مکمل کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے۔

پارٹی کے سینیئر رہنماؤں پر  مشتمل کمیٹی انٹرا پارٹی انتخابات کے نئے لائحہ عمل کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں