پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 9ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اپنے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جس میں حسن نواز کی شاندار اننگز اور کپتان سعود شکیل اور ٹام کورن کی قیمتی شراکت شامل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کو مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز نے میچ جیت لیا

اوپننگ جوڑی شامل حسین اور سعود شکیل نے شروعات سے جارحانہ بیٹنگ کی اور 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم 5ویں اوور میں سلمان ارشاد نے شامل حسین کو 21 رنز پر آؤٹ کیا۔ کپتان سعود شکیل صرف 42 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔

وکٹس گرنے کے باوجود حسن نواز اور ٹام کورن نے اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو 100 رنز کے ہندسے سے آگے لے گئے۔ حسن نواز نے عماد وسیم کی اوور میں 21 رنز بنا کر ٹیم کا سکور مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان پی ایس ایل 11 کی پہلی سینچری بنانے میں کامیاب

حسن نواز نے 35 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ ٹام کورن نے 22 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں اسلام آباد یونائیٹد نے شاندار کھیل پیش کیا اور 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔

اسلام آباد یانائیٹڈ کی جانب سے سمیرمنہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  ناقابل شکست 82 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 69 رنز کی زبردست اننگز کھیلی،ڈیون کانوے 18 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟