پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو نمیبیا کیخلاف بیٹنگ آرڈر میں نیچے کیوں بھیجا گیا؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتا دیا
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود گلٹی کو کامیابی کے ساتھ آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا ہے۔
مائیک ہیسن نے سرجری کرنے والے ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دوران ان کی بھرپور دیکھ بھال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب گھر واپس پہنچ چکے ہیں اور جلد صحت یاب ہونے کے لیے نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
مزید پڑھیے: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری
یاد رہے کہ ان کا آپریشن لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کیا گیا تھا۔













