خطے میں امن کے لیے پاکستان اور مصر کا رابطے بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگومیں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران پرتپاک میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیے گئے 5 نکاتی امن اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے حل کے لیے اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘