بلوچستان کے علاقے چاغی اور دالبندین کے مختلف علاقوں میں شدید سرخ آندھی سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے،شدید آندھی سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی ہے، جبکہ ٹریفک کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنک مون: آپ بھی اپنے کیمرے تیار کرلیں اور وقت بھی جان لیں
علاقے کے لوگ گھروں میں محصور ہیں اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، چاغی میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور پورا علاقہ جل تھل ہو چکا ہے۔ ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث حالات مزید خطرناک ہیں، تیز آندھی کی وجہ سے دن کو بھی شام کا منظر پیدا ہو گیا ہے اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔













