اسکردو میں پرتشدد واقعات کے دوران غفلت برتنے پر گلگت بلتستان پولیس کے 18 افسران برطرف

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان پولیس نے اسکردو میں 1 مارچ کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران فرائض میں مبینہ غفلت برتنے پر 18 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ یہ کارروائی محکمانہ انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی، جبکہ ریجنل پولیس آفیسر بلتستان نے باضابطہ احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت اور اسکردو میں 3 روزہ کرفیو نافذ، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

واقعات کے دوران گلگت اور اسکردو میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی تھی جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں مبینہ شہادت کی افواہیں سامنے آئیں۔ ان واقعات کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

پرتشدد مظاہروں کے دوران متعدد سرکاری و نجی املاک کو نذرِ آتش کیا گیا، جن میں سیکیورٹی دفاتر، ایک اسکول، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کی عمارت اور درجنوں گاڑیاں، آئی ٹی پارک، ایس پی آفس اور پولیس افسران کی رہائش گاہیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اسکردو میں اقوام متحدہ کے دفاتر کو بھی آگ لگا دی گئی، جس کے بعد حالات قابو میں رکھنے کے لیے کئی روز تک کرفیو نافذ کیا گیا۔

دوسری جانب ان واقعات کی تحقیقات کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے 17 مارچ کو ایک 3 رکنی عدالتی کمیشن بھی تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس ملک عنایت الرحمٰن کر رہے ہیں، جبکہ جسٹس جوہر علی خان اور جسٹس جہانزیب خان اس کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کمیشن کو مظاہروں کے اسباب، نقصانات اور جانی نقصان کی وجوہات کا تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

کمیشن نے مختلف متاثرہ مقامات کا دورہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس حکام کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، جبکہ تقریباً 10 شہریوں نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی درخواست دی ہے۔ تحقیقات کو شفاف اور غیر جانبدار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم