وزیراعظم کی ہدایت پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس، عوام کو ریلیف فراہم

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزارت مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مواصلات کے مطابق ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، تاکہ عوام کو مسلسل ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اپریل سے ہونا تھا۔ اس اعلان کے بعد موٹر کارز، موٹرویز اور مختلف شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوا، جیسے ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے اور ایم فور پر 1300 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بڑی گاڑیوں کے ٹول 7000 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:این ایچ اے نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا، اطلاق 5 اپریل سے ہوگا

تاہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟