این ایچ اے نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا، اطلاق 5 اپریل سے ہوگا

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر سالانہ کتنا ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور کونسی گاڑیاں مستثنیٰ ہیں؟

اعلامیے کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹر کار کا ٹول 100 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح مختلف موٹرویز پر بھی ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے عبدالحکیم تک ایم تھری پر کار کا ٹول 800 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان تک ایم فور پر کار کا ٹول 1050 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر یہ ٹول 1200 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی خان سے ہکلہ تک ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹول 650 روپے سے بڑھا کر 800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح حسن ابدال، حویلیاں اور مانسہرہ کے درمیان ای 35 پر کار کا ٹول 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹول ٹیکس مانگنے پر کیشیئر کو گولیاں مارنے والا کار سوار روپوش

مزید برآں ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 موٹرویز پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں بعض روٹس پر آرٹیکیولیٹڈ ٹرک کا ٹول 7000 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی