نیشنل فارنزک ایجنسی مکمل فعال، ملک بھر میں جرائم کی تفتیش کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کا آغاز

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی پہلی نیشنل فارنزک ایجنسی (این ایف اے) باقاعدہ طور پر فعال ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کے اسلام آباد میں مختلف منصوبوں کے دورے، پولیس اور جیل نظام میں بہتری کی ہدایات

وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز اعلان کے مطابق یہ ادارہ ’نیشنل فارنزک ایجنسی بل 2024‘ کے تحت قائم کیا گیا تھا جسے گزشتہ سال قانون کی شکل دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این ایف اے کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ قومی سلامتی کے امور میں معاون ثابت ہوگا اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل فارنزک ایجنسی ملک بھر کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید سہولیات فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیے: سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی

انہوں نے ہدایت دی کہ ادارے کے دفاتر خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قائم کیے جائیں جبکہ اس کی خدمات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل این ایف اے حسنات رسول نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

حسنات رسول نے بتایا کہ ادارہ ڈیجیٹل فارنزک کے مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں ڈیپ فیک، کمپیوٹر اور موبائل فرانزکس، آڈیو ویڈیو، نیٹ ورک اور ڈرون فرانزکس شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ڈیجیٹل فارنزک کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 خصوصی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران ریسرچ اینڈ انوویشن لیب، ڈیجیٹل فرانزکس لیب، نارکوٹکس لیب، فن ٹیک لیب اور مشکوک دستاویزات کی لیب کا بھی معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈی این اے، اسلحہ، سیرو لوجی اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق شعبوں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی چینی سفیر سے اہم ملاقات، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے

محسن نقوی نے قلیل مدت میں ادارے کو مکمل فعال بنانے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی تربیت سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار