وزیراعظم کا پیٹرول لیوی میں 80 روپے کم کرکے قیمت 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود کم آمدنی والے طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خلیج میں جنگ جاری ہے اور اس کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے پاکستان کو بھی لپٹ میں لے رکھاہے، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے آدمی شدید مسائل سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صرف پاکستان  میں  نہیں، خطے میں جاری جنگ کا نتیجہ ہے، وفاقی وزرا

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ عوامی بہبود کے لیے جو قومی وسائل ہیں ان کو عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے خرچ کیا جائے، اور بچت کے ذریعے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی عالمی طاقتوں کی کمر توڑ چکی ہے، یقیناً اس سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے، پچھلے 3 ہفتوں میں عوام پر تیل کی قیمتوں کا بوجھ قطعاً نہیں ڈالا ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی گزارتا ہے، اسی لیے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران عوام کو 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی مشاورت سے متعلق وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کی جانب سے کیے گئے اعلانات سے قبل تفصیلی مشاورت کی گئی۔ صدر مملکت نے ایوان صدر میں پوری قومی قیادت کو مدعو کیا تھا، جہاں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا نتیجہ ہے، حکومت کا قصور نہیں، رانا ثنااللہ

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جنگ جلد ختم ہو اور امن قائم ہو۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چھوٹے ٹرکوں کو ماہانہ 70 ہزار روپے، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مال بردار گاڑیوں کی معاونت کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد دی جائے گی۔ ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی مقصد کے لیے اپنے وسائل فوری طور پر فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،وزیراعظم نے  اعلان کیا کہ فی لیٹرپیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے صوبائی وزرائے اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف، مراد علی شاہ، سہیل آفریدی اور میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے قومی مقصد کے لیے بلا تاخیر اپنے وسائل فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تاریخی چیلنج کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیے گئے تمام اعلانات گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی لاگو ہوں گے، اور وفاقی حکومت اس کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں بڑھنے کے خلاف کسان اتحاد لانگ مارچ کرے گا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ ہفتوں اور دنوں میں دنیا کے بعض ممالک میں دیکھا گیا کہ لوگ ایندھن کے لیے میلوں لمبی قطاروں میں کھڑے رہے اور بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن الحمداللہ پاکستان میں ہم نے ایسی مشکلات سے بچا لیا۔ اجتماعی کوششوں اور بروقت فیصلوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کل کے اعلانات کے مطابق موٹر سائیکل کے لیے فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کو ایک ماہ کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت چھوٹے ٹرکوں کو ماہانہ 70 ہزار، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور عوامی سفر کی بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی، تاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اور کرایوں کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔

وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک وہ امن اور سکون کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات پر واپس نہیں آ جاتے، اور ان شاء اللہ اس مقصد کے لیے تمام توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟