اسلام آباد میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 11 تندور سیل، 47 افراد گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا، متعدد تندوروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں 183 تندوروں کی انسپکشن کی، جس کے دوران مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 11 تندور سیل جبکہ 47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے جبکہ نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 روپے مقرر کی گئی ہے، اور اس سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگی روٹی یا نان فروخت کرنے والے تندوروں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم پر شکایات درج کرا سکتے ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو حکومتی ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور