ہمایوں سعید نے سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو بڑی بہن قرار دے دیا

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور اداکار ہمایوں سعید نے سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر تنازع پیدا کرنے کے بجائے احترام اور خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

ایک گفتگو کے دوران ہمایوں سعید نے دونوں کی آن اسکرین جوڑی اور عمر کے فرق سے متعلق جاری بحث پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سینیئر ساتھی فنکاروں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ہیرو کے طور پر کام کرنے کے باوجود ان کے درمیان عمر کا فرق واضح تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر پر پیش آیا فلمی منظر،جب ہمایوں سعید کو ’دیوانی مداح‘ سے اہلیہ نے بچایا

ہمایوں سعید نے یاد کیا کہ ڈراما تم ہی تو ہو کے وقت عتیقہ اوڈھو پہلے ہی ایک معروف اداکارہ تھیں جبکہ وہ خود شوبز انڈسٹری میں نسبتاً نئے تھے۔ ڈرامے کی کہانی بھی اسی پہلو کے گرد گھومتی تھی جس میں عتیقہ اوڈھو ایک کامیاب شخصیت جبکہ وہ ایک عام بینکر کے کردار میں دکھائے گئے جو ان سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو اکثر انٹرویوز میں ذکر کرتی ہیں کہ وہ کبھی ان کی ہیروئن رہ چکی ہیں، جسے وہ مثبت انداز میں لیتے ہیں اور اس بات پر انہیں کوئی برا محسوس نہیں ہوتا۔ ہمایوں سعید کے مطابق عتیقہ اوڈھو اور نادیہ خان ان کے لیے بڑی بہنوں کی طرح ہیں اور وہ دونوں کی بے حد عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’2,4 سرجریاں مزید کرا لیں‘، فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے مشورے پر طنزیہ وار

یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب انہیں اپنی عمر کے قریب اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے ایک لائیو پروگرام میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب وہ صرف عتیقہ اوڈھو کے مقابل ہی کام کریں گے اور ہنستے ہوئے تبصرہ کیا کہ شاید انہیں ہیروئن کے طور پر ساتھ کام کرنے سے پہلے چند مزید سرجریز کی ضرورت پڑے۔ ان کے اس جملے نے گفتگو کو مزاحیہ رنگ دے دیا اور شوبز انڈسٹری کے دوستانہ ماحول کی جھلک پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم