گھر پر پیش آیا فلمی منظر،جب ہمایوں سعید کو ’دیوانی مداح‘ سے اہلیہ نے بچایا

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید نے ایک موقع پر انہیں ایک ’دیوانی مداح‘ سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا

ہمایوں سعید کے مطابق ایک روز ایک خاتون مداح ان کے گھر پہنچ گئی اور اصرار کرنے لگی کہ وہ انہیں اپنا شوہر سمجھتی ہے اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

اداکار کے بقول میں اتنا حیران رہ گیا کہ فوراً اوپر گیا اور اپنی بیوی ثمینہ کو بلایا کہ آ کر مجھے اس صورتحال سے نکالو۔

 ثمینہ ہمایوں نیچے آئیں، مداح سے بات کی، اور معاملہ بخیر انجام پا گیا۔

ہمایوں سعید نے پروگرام میں اپنی جوانی کے دنوں کی ایک اور یاد بھی شیئر کی، جب وہ 18 سال کی عمر میں ایک لڑکی سے محبت کرتے تھے۔ وہ اپنے چچا کے گھر بطور اُستاد جاتے اور چھت پر چڑھ کر اس لڑکی کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے۔

ایک موقع پر تو وہ اس لڑکی کو دیکھنے کے لیے ٹرین میں سوار ہو کر حیدرآباد تک چلے گئے۔

اداکار نے کہا کہ ان دنوں وہ ابھی ثمینہ سے نہیں ملے تھے، لیکن آج وہ اپنی کامیابی اور زندگی میں نظم و ضبط کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہ کر ان کی زندگی کو ایک بہتر سمت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگر کوئی رکن اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

لوٹوں کی باتیں وہی کرتے ہیں جو خود لوٹوں کی توہین ہے، ایمل ولی خان

سری لنکا کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا

سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟