معاہدہ کرنے کے لیے 48 گھنٹے باقی، اس کے بعد قیامت ٹوٹ پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرنے کے لیے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورت دیگر قیامت ٹوٹ پڑےگی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی، جو اب اختتام کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مدت میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دے چکے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک جنگ بندی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!