امریکا کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ نہیں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی وضاحت

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی خفیہ معاہدے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تمام معاہدے شفاف ہیں اور عوام کے سامنے لائے جا چکے ہیں۔

اتوار کو سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ‘امریکا کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ موجود نہیں، جو بھی معاہدے ہیں وہ پہلے ہی منظر عام پر آ چکے ہیں۔’

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی کارروائی، بھارت سے اسمگل شدہ کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

یہ بیان اس ملاقات کے بعد سامنے آیا جس میں امریکا کے سفیر برینٹ ٹی کرسٹینسن نے وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے توانائی سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ بنگلہ دیش کو تیل درآمد کرنے کے لیے امریکا کی اجازت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل سے متعلق پابندیاں عالمی سطح کی ہیں اور ان کا تعلق کسی دو طرفہ معاہدے سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی درآمدات کے حوالے سے بنگلہ دیش کا امریکا کے ساتھ کوئی لازمی یا پابند معاہدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی اہم کاروباری رہنماؤں سے ملاقات، معاشی صورتحال اور چیلنجز پر غور

ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق ملاقات میں توانائی، تجارت اور ترقی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، جبکہ امریکا نے بنگلہ دیش کی توانائی سلامتی کے فروغ میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک سے ایندھن درآمد کرنے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے اور کم لاگت والے ذرائع کو ترجیح دی جائے گی، جن میں بھارت، مشرق وسطیٰ اور امریکا شامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ممکنہ غیر ملکی دوروں پر ابتدائی مشاورت جاری ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟