بھارت کا ایک اور فالس فلیک ڈرامہ بے نقاب، مودی سرکار اور گودی میڈیا تذبذب کا شکار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست اور شدید سفارتی تنہائی کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت نے مودی سرکار اور گودی میڈیا کو شدید تذبذب کا شکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے، لاشیں استعمال کر کے ڈراما رچانے کی کوشش کر سکتا ہے، خواجہ آصف

رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے فالس فلیگ کا فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں اور خفیہ ایجنسی را کی جانب سے انتخابات قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈراموں کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پر بے بنیاد اور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔

مزید برآں را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر الزامات عائد کررہے ہیں، جبکہ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل اپنی سفارتی ناکامی چھپانے کے لیے بھارتی وزیر خارجہ کو نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کے لیے منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈراموں کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا اور مزید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی خفیہ چال بے نقاب، پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا انکشاف

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اقوام عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور ریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہیں۔

دوسری جانب معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثر اور فیصلہ کن ہونے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟