افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، مہاجرین کو اب اپنے ملک جانا ہوگا، وزیر داخلہ بلوچستان

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، اب مہاجرین کو اپنے ملک میں جانا ہوگا۔

کوئٹہ میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 10 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی، پوست کی کاشت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، بلوچستان اپیکس کمیٹی کو بریفنگ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور عالمی سطح پر خود کو ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر منوا چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں ایک بڑی جنگ جاری ہے، پاکستان کو ایک سازش کے تحت بدامنی کا شکار رکھا گیا۔

ان کے مطابق بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں جبکہ بھارت اپنی خفت مٹانے میں ناکام ہے اور مئی 2025 کی شکست بھی بھلا نہیں پا رہا۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ فورسز، انٹیلی جنس اداروں، پولیس اور عوام نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور ریاستی اداروں نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے سازشوں کا ذریعہ بنا ہوا ہے، تاہم افغانستان کے عوام سے پاکستان کی کوئی دشمنی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک پرامن اور تعلیم یافتہ افغانستان کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی زندگی اور ملک کا ایک ایک انچ جان سے زیادہ عزیز ہے اور جو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ریاست کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کی جا رہی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گرفتار دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہاکہ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے دہشتگرد حبیب اللہ کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے، جو بلوچستان میں ’لالو‘ کے نام سے آپریشن کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی

انہوں نے بتایا کہ اس کا بھائی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہے۔ یہ ایک ہائبرڈ نظام ہے، جس میں ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی ہمارے ملک میں دہشتگردی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟