10 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی، پوست کی کاشت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، بلوچستان اپیکس کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 21 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی سیکیورٹی، امن و امان، تعلیم اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمانڈر کوئٹہ کور، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مؤثر دفاعی حکمت عملی اور بروقت جوابی کارروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کیا کہا؟

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

محکمہ داخلہ نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان سے 7 لاکھ 21 ہزار جبکہ مجموعی طور پر بلوچستان کے راستے قریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مستند اطلاع دینے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پوست کی کاشت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا اور 330 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 9 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا اور برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کے اہل خانہ کی جانب سے اظہار لاتعلقی کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

ایف آئی اے کی بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 24 ملزمان گرفتار ہوئے، 16 کو سزائیں دلائی گئی ہیں اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

اپیکس کمیٹی نے ایف آئی اے کی کارکردگی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

تعلیم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران 2 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا۔ بلوچستان کی 12 جامعات میں سے 10 میں بائیو میٹرک حاضری نظام نصب کیا جا چکا ہے اور اپیکس کمیٹی نے کالجز اور اسکولوں میں بھی اس نظام کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں کہاکہ ڈیٹرنس کے مؤثر نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور معاشرے میں ریاستی رٹ مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں رہے گا بلکہ تعلیم اور میرٹ کے ذریعے نئی منزلیں حاصل کرے گا۔ رواں سال 5 مزدوروں کے بچے پاکستان ائر فورس میں منتخب ہونا صوبے کے لیے قابل فخر اعزاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 28 ہزار بلوچ نوجوان پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو بلوچستان کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم نے سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ نے واضح کیاکہ امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں اور کسی کو صوبے کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ بلوچستان میں ترقی، تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانا پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم